the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
فلم ساز و ہدایتکار کرن جوہر نے زبان کھول دی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کام نہ دینے کا بیان 'گن پوائنٹ' پر دیا، اس کے پیچھے مہاراشٹر نونرمان سینا کا ہاتھ تھا۔ کرن جوہر نے کہا کہ فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز کے موقع پر ان کا پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کام نہ دینے کا بیان گن پوائنٹ پر ریکارڈ کرایا گیا تھا، اس کے پیچھے مہاراشٹر نونرمان سینا کا ہاتھ تھا۔ کرن جوہر کا وہ بیان جو انہوں نے اکتوبر دوہزار سولہ کو فلم 'اے دل ہے مشکل' کی ریلیز سے پہلے دیا تھا، فلم میں فواد خان کو شامل کرنے پر راج



ٹھاکرے کی تنظیم ایم این ایس آپے سے باہر تھی۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کرن جوہر بولے ویڈیو دیکھ کر لوگ سمجھے کہ شاید میں مذاق کر رہا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو ریکارڈ کراتے وقت مجھے ایسا لگا جیسے کوئی بندوق میرے سر پر رکھی ہے۔ دوسری جانب مہاراشٹر نونرمان سینا کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ تنظیم کے رہنما ایمے کھوپکر کہتے ہیں کہ ان کی جماعت بھارتی فلمساز پر پاکستانی فنکاروں کو شامل نہ کرنے کا دباو برقرار رکھے گی۔ اگر کرن جوہر یہ سمجھتے ہیں کہ ان سے گن پوائنٹ پر بیان ریکارڈ کرایا گیا تھا تو وہ اسے دھمکی ہی سمجھیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.